Loading
بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سابق کپتان روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا۔
بی سی سی آئی سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے اتوار کے روز لارڈز میں شیڈول سیریز کے فیصل کن میچ میں روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ روہت لارڈز میں اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روہت شرما ون ڈے ٹیم کے ایک مستقل ممبر ہیں اور جب تک ہو سکے گا وہ ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ دیگر الفاظ میں لارڈ کا میچ ان کا آخری میچ نہیں ہوگا۔
واضح رہے سابق کپتان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں نے جمعرات کے روز کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے میچ کے دوران زور پکڑا۔
میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل