Loading
چین کے شہر گویانگ میں واقع شوئیکوسی پُل کے نیچے قائم ایک منفرد رہائشی منصوبہ آج بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
1997 میں تعمیر ہونے والے اس پل کے دو سال بعد، شہر میں سستی رہائش کے لیے زمین کی کمی کے باعث حکام نے پل کے نیچے موجود خالی جگہ پر کم لاگت والے اپارٹمنٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ابتدائی مرحلے میں تقریباً 10 رہائشی عمارتیں تعمیر کی گئیں جنہیں کم آمدنی والے خاندانوں اور بے گھر ہونے والے افراد کی آبادکاری کے لیے استعمال کیا گیا۔ بعد ازاں پل کے نیچے باقی خالی جگہوں پر مزید عمارتیں بھی بنا دی گئیں۔
اگرچہ پل کے اوپر سے گزرتی گاڑیوں کی مسلسل آواز اور کمپن یہاں رہنے والوں کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں، لیکن بیشتر مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مرکز کے قریب رہائش کی سہولت اس تکلیف سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔
رہائشیوں کے مطابق وقت کے ساتھ انہوں نے شور اور وائبریشن کو اپنی زندگی کا معمول سمجھ کر قبول کر لیا ہے، جبکہ شہر کے وسط میں مناسب کرائے پر رہائش ملنا ان کے لیے سب سے بڑا فائدہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل