Friday, July 17, 2026
 

ایران نے امریکی حملوں میں جاں بحق 8 شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں

 



ایران نے ہرمزگان صوبے میں مبینہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے آٹھ شہریوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے امریکا پر جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 خواتین، 4 مرد شامل ہیں، جبکہ مردوں میں 2 معذور بھائی بھی شامل تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے گزشتہ رات ہرمزگان صوبے میں اپنے غیر قانونی حملوں کے دوران پلوں کو نشانہ بنا کر ایک اور کھلا جنگی جرم کیا، جس کے نتیجے میں آٹھ بے گناہ ایرانی شہری جاں بحق ہوئے۔ This is how the United States attempts to showcase its so-called “strength”: by attacking civilian infrastructure and killing civilians. Last night, in its unlawful attacks on Hormuzgan Province, the US committed another blatant war crime by targetting bridges and murdering… pic.twitter.com/W77QAq0aYK — Esmaeil Baqaei (@IRIMFA_SPOX) July 17, 2026 انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پرعزم ہیں اور اپنے وطن کے خلاف ہونے والی اس مبینہ جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے بندر خمیر میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے 3 شہریوں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ ان کے مطابق یہ تینوں افراد بندر خمیر کے پل سے گزر رہے تھے جب انہیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ 3 villagers were martyred while crossing the Bandar Khamir Bridge. They were absolutely innocent, and we will never allow their blood to be in vain. Iran is our homeland—from south to north, and from east to west. We will defend every inch of our land until our very last breath. pic.twitter.com/ZV2vxsnCDl — Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) July 17, 2026 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے آخری سانس تک ڈٹا رہے گا۔    

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل