Loading
امریکا کے مسلسل ساتویں رات حملے، ایران کا امریکی بحری جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
امریکا کے ایران پر مسلسل ساتویں رات حملے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات بھی فوجی حملے شروع کر دیے جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی۔
سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ حملے امریکی صدر اور کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شمالی بحرِ ہند میں موجود ایک امریکی بحری جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنایا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں تو اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
ادھر ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضاعی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ تبدیل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران دفاعی حکمت عملی ترک کر کے جارحانہ کارروائیوں کی طرف جا سکتا ہے اور اگر چند روز تک حملے جاری رہے تو مکمل جارحانہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل