Saturday, July 18, 2026
 

کالام میں گلیشیئر پھٹنے سے 3 کوہ پیما زخمی، ایک شخص لاپتا

 



سوات: کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر پھٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کوہ پیماؤں کا ایک گروپ متاثر ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھوٹا کے ٹو کے بیس کیمپ کی جانب جانے والے 7 کوہ پیما گلیشیئر کی زد میں آ گئے۔ واقعے میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیما زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 3 کوہ پیما محفوظ رہے، جبکہ خوازہ خیلہ کے معروف کوہ پیما سید علی شاہ تاحال لاپتا ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار لاپتا کوہ پیما کی تلاش میں مصروف ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق علاقے میں دشوار گزار راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم لاپتا کوہ پیما کی تلاش کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل