Loading
سرجانی ٹاؤن میں بھیس کالونی کے باڑے میں دوستوں کے درمیان جھگڑے کے دوران تیزدھارآلے کے وارسے ایک دوست بحق ہو گیا۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ایک دوست کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک دوسرا دوست موقع پر سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کے علاقے سیکٹر9 میں پولیس چوکی کے قریب واقع بھینس کالونی کے باڑے میں جھگڑے کے دوران تیزدھارآلے کے وارسے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شوہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوموقع پر طلب کرلیا ۔
بعدازاں مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ، جہاں مقتول کی شناخت 45 سالہ محمد حنیف ولد حمید اللہ کے نام سے کی گئی ۔
سرجانی ٹاؤن پولیس کے مطابق جھگڑا جس باڑے میں ہوا وہ باڑا ملک محسن کی ملکیت ہے۔ پولیس کے مطابق بارے میں 3 دوستوں کے درمیان شراب نوشی کے دوران جھگڑا ہوا،جس میں چھری کے وارسےمحمد حنیف شدید زخمی ہوا جو جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کرایک ملزم لیاقت ولد خیر محمد کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم عمران ولد رمضان موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس نےجائے وقوع سے آلہ قتل ٹوٹی ہوئی چھری ، شراب کی ٹوٹی ہوئی بوتل اورخون آلود مٹی بھی برآمد کرلی ہے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرلیے ہیں۔ واقعے کے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل