Tuesday, August 25, 2026
 

بنگلادیش بھی مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کا خواہشمند

 



بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا ہے کہ ڈھاکا سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہم نے مکہ دفاعی معاہدے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے. ہنگلا دیش ایک تسلیم شدہ ملک ہے۔ پوری دنیا میں مسلم دنیا کے شراکت دار اب بنگلا دیش کی قیادت کو دعوت دے رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ اگر مغربی ایشیا میں کوئی اسلامی ممالک کے درمیان سیکورٹی معاہدہ ہے تو اس کا حصہ بننا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اس معاملے کو مثبت طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے 7 اگست کو مکہ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس میں اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانے، دفاعی تعاون کو گہرا کرنے اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کا عہد کیا گیا۔ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر ترک صدر رجب طیب اردوان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے الصفا پیلس میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کے دوران دستخط کیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل