Tuesday, August 25, 2026
 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا وکلاء کے رویے پر سپریم کورٹ بار سے شکوہ

 



ہائی کورٹ کے جج جسٹس خادم حسین سومرو نے وکلا کے رویے اور غیر سنجیدگی پر سپریم کورٹ بار کے صدر سے شکوہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید ایک کیس کے سلسلے میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے، جہاں جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ اسلام آباد کے وکلا کا رویہ دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے وکیل ہماری زیادہ معاونت نہیں کرتے۔ یہاں پر لوگ کسی عجیب طریقے سے بات کرتے ہیں، جس پر افسوس ہوتا ہے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ میرا تعلق ایک گاؤں سے ہے، وہاں پر بھی ایسا رویہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں سیکھنے آیا تھا، لیکن یہاں کچھ نہیں سیکھا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے سپریم کورٹ بار کے صدر ہارون الرشید سے کہا کہ پلیز آپ بار کونسل اور بار ایسوسی ایشن میں جاکر وکلا کو سمجھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایک وفاقی دارالحکومت ہے، مہربانی کریں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے صدر سپریم کورٹ بار سے کہا کہ آپ سب سے بڑی بار کے صدر ہیں، آپ وکلاء کو سمجھائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل