Tuesday, August 25, 2026
 

شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر کا ملائیشین ماڈل سے بریک اپ، مکمل توجہ کیریئر پر مرکوز کرنے کا فیصلہ

 



بالی ووڈ اداکار ایشان کھٹر اور ماڈل چندنی بینز کے درمیان مبینہ رومانوی تعلق ختم ہونے کی خبریں سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشان کھٹر اور چندنی بینز ایک سال سے زائد عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے مگر اب دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دونوں کے قریبی ذرائع نے بریک اپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایشان اور چندنی نے خوش اسلوبی سے علیحدگی اختیار کی ہے اور اب دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ 30 سالہ ایشان کھٹر اور 24 سالہ چندنی بینز نے کبھی اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی تھی مگر دونوں کو متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ ڈنر ڈیٹس کے علاوہ دونوں کی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تصاویر بھی سامنے آتی رہی تھیں جس کے باعث ان کے درمیان رومانوی تعلق کی خبریں گردش کرتی رہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل