Loading
ملک میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے متعلق تفصیلات سینیٹ اجلاس میں پیش کردی گئیں۔
پریذائڈنگ افسر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت توانائی نے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے متعلق تحریری جواب ایوان میں جمع کرایا۔
وزارت کے مطابق تمام ڈسکوز میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 25 ہزار 296 سمارٹ میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔
وزارت توانائی کے تحریری جواب کے مطابق لیسکو نے سب سے زیادہ 11 لاکھ 53 ہزار 556 سمارٹ میٹرز نصب کیے ہیں، جبکہ گیپکو میں 3 لاکھ 48 ہزار 135 اور میپکو میں 2 لاکھ 29 ہزار 719 سمارٹ میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔
تحریری جواب کے مطابق آئیسکو نے ایک لاکھ 19 ہزار 372 سمارٹ میٹرز نصب کیے، فیسکو نے ایک لاکھ 11 ہزار 948، پیسکو نے 60 ہزار 685 جبکہ کے الیکٹرک نے 50 ہزار 599 سمارٹ میٹرز نصب کیے ہیں۔
وزارت توانائی کے مطابق حیسکو میں 19 ہزار 620، سیپکو میں 13 ہزار 432 اور کیسکو میں 9 ہزار 194 سمارٹ میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔ جبکہ ہازیکو نے 7 ہزار 659 اور ٹیسکو نے ایک ہزار 377 سمارٹ میٹرز نصب کیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل