Loading
کورنگی انڈسٹریل ایریا کاز وے چوکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت راؤ ندیم عرف گوگا کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس نے ہلاک ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات بھی حاصل کرلیں جس میں وہ عادی جرائم پیشہ نکلا، ہلاک ملزم کے خلاف 17 مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی، اسلحہ، موٹرسائیکل چوری اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل