Loading
اسرائیل نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے شمال میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے قلندیہ ٹریننگ سینٹر کے ضبط کرلیا ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یروشلم میونسپلٹی نے کفر عقب کے پڑوس میں ایک نیا تعلیمی اور کمیونٹی کمپلیکس قائم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے جس سے ہزاروں فلسطینی باشندوں کی سہولت کاری ہو گی۔
وزارت نے دعویٰ کیا کہ یہ جگہ 1937 سے جیوش نیشنل فنڈ کی ملکیت تھی اور اسے یروشلم میونسپلٹی کو اس منصوبے کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ منصوبہ بند کمپلیکس میں آنے والے سالوں میں اضافی اسکول، ایک مسجد، کھیلوں کی سہولیات اور صحت کی سہولیات شامل ہونے کی توقع ہے۔
اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انروا نے زمین پر کئی دہائیوں سے باڑ لگا رکھی تھی حالانکہ اس پر کوئی ملکیت کا حق نہیں تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل