Loading
سری لنکا کے اسپنر پرباتھ جے سوریا کو بھارت کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق جے سوریا نے کھلاڑیوں اور معاون عملے سے متعلق ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جو بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سامان یا میدان میں موجود سہولیات کو نقصان پہنچانے یا غلط استعمال سے متعلق ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب جے سوریا پہلی اننگز میں بھارت کے اسپنر مانو ستھر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
پویلین واپس جاتے ہوئے انہوں نے غصے میں بیٹ سے باؤنڈری کے حصے کو مارا۔
یہ 24 ماہ کے دوران جے سوریا کی پہلی خلاف ورزی ہے۔
سری لنکن اسپنر نے اپنا جرم تسلیم کرلیا اور میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل