Saturday, July 18, 2026
 

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلیے درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

 



سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مشعل یوسفزئی اور عظمیٰ خان نے ملاقاتوں کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔ جن پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 جولائی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل