Saturday, July 18, 2026
 

ایران کے بحرین، کویت اور اردن پر حملے جنگی جرائم ہیں؛ خلیجی تعاون کونسل

 



ایران نے جوابی حملوں میں بحرین، کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس پر خلیجی ممالک اور تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجی تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے بحرین، کویت اور اردن پر ایران کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں جنگی جرائم قرار دیا ہے۔ جاسم محمد البدیوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہری تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے حملے نہایت خطرناک کشیدگی کا باعث بن رہی ہیں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ شہری انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات پر دانستہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل جاسم محمد نے زور دیا کہ ان حملوں پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے اور ایران کی بین الاقوامی قانون کے تحت گرفت کرنا ضروری ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان کارروائیوں کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جی سی سی سربراہ نے رکن ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل بحرین، کویت اور اردن کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل