Saturday, July 18, 2026
 

فیفا ورلڈ کپ فائنل؛ کراچی میں مختلف مقامات پر میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا اہتمام

 



فیفا عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے  حوالے سے مداحوں کا جوش و خروش انتہا کو پہنچ گیا۔  اتوار کی شب 12 بجے امریکا کے شہر نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپین ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان فائنل کے موقع پر کراچی میں مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز  پر  مقابلہ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔  لیاری نیشنل فٹبال اسٹیڈیم،علی محمد محلہ لیاری ،کے ایچ اے لیجنڈز ایرینا، گلشن اقبال، صدیق گوٹھ ملیر بھی شامل ہیں،سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت کراچی کے تمام یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز میں بھی بڑی اسکرین لگائی جائیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل