Saturday, July 18, 2026
 

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ

 



بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 18 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت دو ہزار 57 روپے کے اضافے سے3 لاکھ 63 ہزار 713روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 41 سینٹس کے اضافے سے 55 ڈالر 91سینٹس کی سطح پر آئی۔ چاندی کی قیمت مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ 41روپے کے اضافے سے 6 ہزار 70 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 36 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 204 روپے کی سطح پر آگئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل