Saturday, July 18, 2026
 

راولپنڈی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

 



ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد راولپنڈی میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد راولپنڈی میں سیکرٹری آرٹی اے کا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جہاں 20 جون کو متفقہ طور پر منظور ہونے والے کرایہ نامہ کو بنیادی فیئر قرار دے دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ عارضی طور پر ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو بنیادی کرایہ 8 فیصد تک بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے اور پیٹرول پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو بنیادی فیئر کا 3 فیصد کرایہ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں آئندہ 7 دنوں تک کرایہ نہ بڑھانے پر بھی اتفاق کرلیا گیا، آئندہ 7 دن تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 فیصد سے کم اضافہ پر کرایہ نہ بڑھانے پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ7 دن تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ پر کرایہ نامہ میں اضافہ پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل