Loading
پیٹرول کے شدید بحران نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا شہر کے تمام پیٹرول پمپس بند ہونے سے گاڑیوں کے مالکان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اوچ شریف میں بھی تمام پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ پیٹرول نایاب ہو چکا ہے۔
پمپ مالکان کے مطابق ان کے پاس پیٹرول کا اسٹاک مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے اور آئل کمپنیوں کی جانب سے نیا اسٹاک فراہم نہیں کیا جا رہا جس کے باعث فروخت معطل کرنا پڑی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرول کے حصول کے لیے مختلف علاقوں میں دھکے کھا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ایندھن دستیاب نہیں۔ متعدد گاڑیوں کا پیٹرول ختم ہونے سے لوگوں کو روزمرہ کے معمولات انجام دینے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر پیٹرول کی ترسیل یقینی بنائیں تاکہ جاری بحران پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل