Sunday, July 19, 2026
 

کراچی، ڈیفنس فیز 6 کی سینٹری شاپ سے 12 لاکھ سے زائد کا سامان لوٹ لیا گیا

 



شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کی شہباز کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم ڈاکو ایک سینٹری شاپ کے تالے کاٹ کر 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں متاثرہ دکاندار علی اصغر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں دکاندار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 17 جولائی کو معمول کے مطابق دکان بند کرکے گیا تھا تاہم 18 جولائی کو واپس آیا تو دکان کے تالے کٹے ہوئے اور شٹر ٹوٹا ہوا ملا۔ متاثرہ دکاندار کے مطابق ملزمان دکان سے 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی سینٹری آئٹمز لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں چند مشکوک افراد کو واردات سے قبل سینٹری شاپ کے باہر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل