Loading
نیویارک کے میئر ظہران مامدانی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا اقوام متحدہ کے آئندہ سربراہی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے یا نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممدانی نے ہفتے کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکرکیا جس پر نیتن یاہو کے کیمپ کی طرف سے کافی شور شرابا کیا گیا۔
ظہران ممدانی نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے جس پر بین الاقوامی فوجداری عدالت نے فرد جرم عائد کی ہوئی ہے۔
ممدانی جو کہ اسرائیل کو ایک نسل پرستانہ حکومت قرار دیتے ہیں، نے مزید کہا کہ یہ صرف میری رائے نہیں ہے بلکہ بہت سے لوگوں کا یہی ماننا ہے اور اس کی وجہ نیتن یاہو کے گزشتہ کئی سالوں میں کیے گئے اقدامات ہیں۔
ممدانی نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ آیا ان کے پاس نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کسی غیر ملکی لیڈر کو حراست میں لینے کا حکم دینے کا اختیار ہے یا نہیں لیکن وہ شہر کی قانونی ٹیم کے ساتھ اس معاملے پر بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون مجھے نیویارک شہر میں جو کچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے، ہم وہی کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل