Loading
سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت کےٹو ایئر ویز کے لاپتہ طیارے کے عملے، انجنز، فیوز لاج سمیت ملبے کی تلاش کے لیے بیرون ملک سالویج آپریشن کے ماہرین کی خدمات کےحصول پرغور شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب سمندر میں کریش کرنے والےکے ٹو ایئرویز کارگو طیارے کے حوالے سے سرچ آپریشن اتوار کوبھی جاری رہا۔
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری اثاثوں کے ذریعے سرچ آپریشن آئندہ بھی تواتر سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ملکی ادارے بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ایجنسی نےگہرے سمندرمیں سالویج آپریشن کے لیےبیرون ملک کے تیکنیکی مہارت کے حامل کمپنیز کی خدمات پر غور شروع کردیا۔
اس حوالے سےحکومت کو تجویز دے دی،مذکورہ غوروخوض کے بعد گہرے سمندر میں انتہائی مہارت کے حامل سالویج کے لیے عالمی ماہر اداروں سے تعاون کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی ماہرین کی سرچ آپریشن میں شمولیت کا مطالبہ متاثرہ فیملیز کی جانب سے بھی کیا گیاتھا،ذرائع کے مطابق اب تک حادثے کےشکار کارگو طیارے کے دم کا ملبہ اور انجینئر حامد کا بیگ مل چکا ہےتاہم عملے، فیوزلاج، انجن اور بلیک باکس کی تلاش کا آپریشن تاحال جاری ہے،متاثرہ خاندانوں کو وزیراعظم پورٹل سے درخواست پر باضابطہ جواب موصول ہوگیا۔
وزیراعظم پورٹل کے تحت کراچی میں انسانی حقوق کی تنظیم کا نمائندہ متاثرہ خاندانوں کے لیے مقررکردیاگیا،متاثرہ خاندانوں حادثے سے متعلق سینیٹ آف پاکستان کے پورٹل پر بھی درخواست جمع کرائی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل