Sunday, July 19, 2026
 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست

 



ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے سمر کیمپ 2026 میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ سمر کیمپ میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے متعلق مؤثر آگہی حاصل ہوئی۔ ان کے مطابق بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے ناپاک کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے حوالے سے آگاہی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ کا انعقاد نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل