Loading
شہر قائد میں بلدیہ کے علاقے رشید آباد میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی۔
آگ کے دوران کیمیکل سے بھرے ڈرم یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں سے پھٹتے رہے جس سے گودام کی چھت اڑ گئی اور اطراف میں کھڑی متعدد موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔
ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق اطلاع ملتے ہی کے ایم سی کی 6 فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کا ایک فائر ٹرک موقع پر پہنچا۔
فائر فائٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے کی بھرپور جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ تین منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر قائم کیمیکل گودام میں لگی، جہاں رکھے گئے کیمیکل ڈرم آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
دھماکوں کے باعث گراؤنڈ فلور کا تقریباً آدھا حصہ متاثر ہوا اور گودام کی چھت منہدم ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلے ایک زور دار دھماکے کی آواز آئی جس کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی۔
اس وقت مزدور عمارت کی پہلی منزل پر کام کر رہے تھے تاہم آگ لگتے ہی تمام افراد فوری طور پر باہر نکل آئے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ حکام نے تصدیق کی ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل