Loading
غیرملکی وفود کی آمدورفت کے باعث وفاقی دارالحکومت میں آج مختلف اوقات میں اہم شاہراہوں پر ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جائیں گی جس کے پیش نظر شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور اضافی وقت کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق کلب روڈ سے کشمیر چوک اور سرینا چوک سے زیرو پوائنٹ تک مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔
پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستے بھی تجویز کیے ہیں۔ بھارہ کہو اور ترامڑی پارک روڈ سے اسلام آباد آنے والے شہری مری روڈ، فیض آباد اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں جبکہ سری نگر ہائی وے سے سرینا اور ریڈ زون جانے والے افراد فیصل ایونیو کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے 20 سے 25 منٹ اضافی وقت رکھ کر گھر سے روانہ ہوں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔
پولیس کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران مختلف مقامات پر موجود ہوں گے جبکہ مزید معلومات اور تازہ ترین ٹریفک اپ ڈیٹس کے لیے شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بھی رابطے میں رہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل