Loading
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امیدواروں کی تعداد میں 45 فیصد کمی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس ایس میں نوجوانوں کی دلچسپی کم ہونے کا تاثر درست نہیں اور اعدادوشمار کا غلط موازنہ کیا گیا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق 2022 اور 2025 کے درخواست گزاروں کا موازنہ درست تناظر میں نہیں کیا گیا، 2025 میں ایم پی ٹی کیلیے 64 ہزار 81 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔
2025 کے تحریری امتحان کیلیے 18 ہزار 139 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، تحریری امتحان میں 12 ہزار 792 امیدوار شریک ہوئے جبکہ 354 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
2025 میں انٹرویوز کے بعد 342 امیدوار اہل قرار دیٔے گئے جبکہ 170 امیدواروں کو مختلف سروسز میں تعینات کیا گیا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق ہر سال ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ میں ہزاروں امیدوار شریک ہوتے ہیں اور یہ ان کی سی ایس ایس میں دلچسپی کا ثبوت ہے، میڈیا رپورٹس میں ایم پی ٹی امیدواروں کے اعدادوشمار نظر انداز کیے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل