Wednesday, July 22, 2026
 

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 



شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے غازی آباد میں جمہوریت بیکری کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پیش آیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت 55 سالہ محمد سلیم ولد شاہد رضا اور 25 سالہ حیدر علی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں زخمی ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل