Wednesday, July 22, 2026
 

زنگ آلود تیر سے شیر کا شکار نہیں ہوسکتا، خواجہ سعد رفیق کا طنز

 



سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک طنزیہ پوسٹ میں کہا ہے کہ زنگ آلود تیر سے شیر کا نہیں لومڑیوں کا شکار ہوتا ہے اور یہ آپ سے نہیں ہوگا۔ بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں تقریر کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک طنزیہ پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ مُڑے تُڑے زنگ آلُود تیر گیدڑوں اور لومڑیوں کا شکار کرسکتے ہوں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ان تیروں سے شیر کا شکار نہیں ہوسکتا اور ویسے بھی آپ سے یہ نہیں ہوگا۔ مُڑے تُڑے زنگ آلُود تیر ،گیدڑوں اور لومڑیوں کا شکار کرسکتےھونگے ، شیر کا نہیں ۔۔۔آپ سے نہیں ھو گا !!— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 22, 2026 واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے جس کے دوران بلاول بھٹو اب تک دو جلسوں سے خطاب کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر میں بھی ویسے ہی شیر کا شکار کریں گے جیسے گلگت بلتستان میں کیا تھا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل