Wednesday, July 22, 2026
 

لاہور؛ نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ کا مبینہ اغوا، مقدمہ درج

 



لاہور کے علاقے نصیر آباد سے نجی کمپنی کے 55 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ اعجاز حسین کی بیٹی کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ والد کی طبعیت خراب تھی، دوائی لینے اور چائے پینے گلاب دیوی اسپتال گئے تھے لیکن تلاش کے باوجود والد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے کہا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل