Wednesday, July 22, 2026
 

دھرندھر سے شہرت پانے والی اداکارہ عائشہ خان گرفتار، ویڈیو وائرل

 



فلم ’دھرندھر‘ سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ عائشہ خان کو تعلیمی اصلاحات کے حق میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی کوشش کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا، جبکہ اس کارروائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ خان ممبئی میں طلبا کی جانب سے تعلیمی اصلاحات اور کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پہنچی تھیں، جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار اداکارہ کو زبردستی پولیس وین میں بٹھا رہے ہیں۔ عائشہ خان نے اپنی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہ کوئی نعرہ لگایا تھا اور نہ ہی کوئی تقریر کی تھی، اس کے باوجود انہیں حراست میں لے لیا گیا۔         View this post on Instagram                       عائشہ خان نے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بتایا کہ وہ صرف احتجاج میں شریک افراد سے یکجہتی کے اظہار کے لیے وہاں موجود تھیں۔ ان کے مطابق جب ان کے بھائی اور دیگر دوستوں کو پولیس وین میں منتقل کیا گیا تو وہ اپنی دو خواتین دوستوں کے ساتھ سڑک کنارے کھڑی تھیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی دوران تقریباً 15 پولیس اہلکاروں نے انہیں اور ان کی دونوں ساتھیوں کو گھیر لیا اور پولیس وین میں بیٹھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے متعدد بار پوچھا کہ انہیں کس بنیاد پر حراست میں لیا جا رہا ہے، لیکن کسی اہلکار نے انہیں کوئی واضح جواب نہیں دیا۔         View this post on Instagram                       عائشہ خان نے مزید بتایا کہ پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعد وہاں موجود افسران نے ان کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کیا، تاہم احتجاجی مقام پر تعینات اہلکاروں کے طرزِ عمل پر انہوں نے شدید اعتراض کیا۔ ان کے مطابق حراست میں لینے کے دوران انہیں اور ان کی دوستوں کو دھکے بھی دیے گئے، جس پر انہوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل