Thursday, July 23, 2026
 

مظفرآباد کے طلبہ کا نو تعمیر شدہ’کشمیری بیٹھک‘ کا خصوصی دورہ

 



مظفرآباد کے طلبہ و طالبات نے نو تعمیر شدہ’کشمیری بیٹھک‘ کا خصوصی دورہ کیا ہے۔ آزادکشمیرکے نوجوانوں کا خطے کی تاریخ اورثقافت سے رشتہ مضبوط کرنے کے لیے ایک منفرد تعلیمی دورے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مظفرآباد کے مختلف اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے نو تعمیر شدہ ’کشمیری بیٹھک‘ کا دورہ کیا ۔ دورے کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو تحریکِ آزادیِ کشمیر، خطے کی تاریخ، روایات اورثقافت سے روشناس کرانا تھا۔ طلبہ کے وفد نے کشمیری بیٹھک کی مختلف گیلریز کا دورہ کیا جہاں انہیں کشمیرکی قدیمی روایات  سے روشناس  کرایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ڈوگرہ راج میں الحاقِ پاکستان روکنے کے لیے کشمیریوں پر کیے گئے مظالم سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے دورے سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  دورے سے اپنے اسلاف کی تاریخ کو سمجھنے اور وطن سے محبت کے جذبے کو مزید تقویت ملی ہے۔ نوتعمیرشدہ بیٹھک میں کشمیری تاریخ کو نہایت مؤثراورحقیقت پر مبنی اندازمیں پیش کیا گیا ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ڈوگرہ دورکے مظالم دیکھ کر ہمیں آزادی کا احساس ہوا اور آزادی کی قدرو منزلت کا اندازہ ہوا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل