Thursday, July 23, 2026
 

لاہور؛ بارش میں موٹرسائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان سگے بھائی جاں بحق

 



سینٹر پارک سے قصور جانے والی سڑک پر گیٹ نمبر 2 کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق بھائیوں کی شناخت حمزہ ولد عارف، عمر تقریباً 18 سال اور حسن ولد عارف، عمر تقریباً 16 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں سگے بھائی سٹی لاہور سے قصور جا رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ بارش کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہونے کے نتیجے میں پیش آیا۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران موٹر سائیکل انتہائی محتاط انداز میں اور مناسب رفتار سے چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں اور پھسلن والی سڑکوں پر غیر ضروری اوور اسپیڈنگ اور خطرناک اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔ لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات میں اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل