Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کرکے یمنی حوثیوں کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں سعودی تیل بردار جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، سمندری آمدورفت کی آزادی کے لیے خطرہ اور خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
Held a telephone conversation with my dear brother, His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud, Crown Prince and Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia, this morning.
I condemned, in the strongest possible terms, the Houthi militia’s attacks…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 23, 2026
انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور ثابت قدمی سے کھڑی ہے۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔
دونوں رہنماؤں نے بحیرہ احمر، آبنائے ہرمز اور وسیع تر خطے میں قانونی سمندری تجارت اور بحری آمدورفت کے بلا تعطل تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گفتگو میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا جب کہ وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل