Thursday, July 23, 2026
 

ایک شرط پر بھوک ہڑتال ختم کر سکتا ہوں، سونم وانگچک کا حکومت کیلئے پیغام

 



بھارتی سوشل ایکٹیوسٹ و انجینئر سونم وانگچک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال صرف تب ہی ختم کریں گے جب احتجاج میں شریک طلبہ کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی یا انتقامی کارروائی نہ ہو۔ سونم وانگچک نے وفاقی وزرا جے پی نڈا اور جتیندر سنگھ کے نام لکھے گئے خط میں ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔   AN APPEAL TO THE GOVERNMENT regarding breaking my fast… Once the assurance from govt come I will also appeal to the peacefully protesting students to halt the movement for now and enter into dialogue with the government pic.twitter.com/gR6S8woF5R — Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 22, 2026 انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ امتحان کے پرچہ لیک کے بعد خودکشی کرنے والے طلبہ کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیا جائے اور پارلیمنٹ میں تعلیمی نظام سے متعلق جوابدہی پر بامعنی بحث کرائی جائے۔ سونم وانگچک کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر کے دوبارہ طلبہ اور تعلیم کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ ان نوجوانوں کی قیمت پر ایسا نہیں کر سکتے جن کے لیے یہ تحریک شروع کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت واضح یقین دہانی کرائے کہ احتجاج میں شریک کسی بھی طالب علم کے خلاف قانونی یا انتقامی کارروائی نہیں ہو گی تو وہ فوراً اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے، بصورت دیگر ان کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل