Loading
رائے ونڈ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے طالب علم زخمی ہوگیا جبکہ کانسٹیبل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطاق حسنین نامی طالب علم نجی سوسائٹی سے لکھوال جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار زاہد اور اس کے ساتھی نے روکا، اہلکار زاہد نے طالب علم پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
زخمی طالب علم کو شریف میڈیکل سٹی اسپتال بھجوا دیا گیا جبکہ کانسٹیبل زاہد کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی صدر شاہ رخ خان کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، کانسٹیبل پیرو پولیس میں تعینات ہے، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل