Loading
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر فائرنگ کے واقعے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اپنے گن مین سمیت شہید ہوگئے جب کہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل