Saturday, July 25, 2026
 

سالگرہ سے چند روز قبل لاکھوں ڈالر جیتنے والا خوش نصیب

 



امریکا میں ایک شہری نے سالگرہ سے چند روز قبل 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔ ریاست اِلینوائے سے تعلق رکھنے والے اسٹیو نے الینوائے لاٹری حکام کو بتایا کہ چند ہفتے قبل وہ 10 ہزار ڈالر جیتنے سے محروم رہ گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دو پانچ ڈالر کے ٹکٹوں میں سے ایک کا انتخاب کر رہے تھے۔ انہوں نے جو ٹکٹ خریدا وہ نہیں جیتا لیکن ان کے ساتھی نے دوسرا ٹکٹ لیا اور 10 ہزار ڈالر جیت لیے۔ اس کے بعد اسٹیو نے ایک بار پھر قسمت آزمائی کی اور 5 ڈالر کاایک اسکریچ آف ٹکٹ خریدا، جسے انہوں نے شام کو گھر جا کر کھرچا۔ اسٹیو نے بتایا کہ وہ ٹی وی دیکھ رہے تھے اور ایک پرانے سکے سے ٹکٹ کھرچ رہے تھے۔ انہوں نے خود سے کہا کہ آج یہی ان کا خوش قسمت سکہ ہوگا اور ایسا ہی ہوا۔ لاٹری میں 10 لاکھ ڈالر جیتنے پر اسٹیو نے اسے اپنی سالگرہ سے پہلے ملنے والا بہترین تحفہ قرار دیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل