Loading
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور بیلاروس کے وزیرخارجہ میکسم ریزینکوف نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزینکوف سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس موقع پر اسلام آباد میں 11 اور 12 اگست 2026 کو ہونے والے پاکستان۔بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس اور اعلیٰ سطح کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ، دفاع، زراعت، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے 2025 تا 2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر عمل درآمد کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق علاقائی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ میکسم ریزینکوف نے امریکا اور ایران کی صورت حال کے دوران مکالمے کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with the Minister of Foreign Affairs of the Republic of Belarus, Mr. Maxim Ryzhenkov, on the sidelines of the SCO Council of Foreign Ministers (CFM) Meeting in Cholpon-Ata.
The two sides reviewed… pic.twitter.com/sVSaJvYH6C
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 25, 2026
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل