Sunday, July 26, 2026
 

لاہور: اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا

 



لاہور کی اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا، مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ  پرانے کارڈ واپس کر کے صرف 130 روپے سیکیورٹی کی رقم ملے گی، تمام مسافر اپنا پرانا کارڈ متعلقہ اسٹیشن پر جمع کروائیں۔ دوسری جانب مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کارڈ ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے جبکہ کارڈ ختم کرنے کے لیے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل