Sunday, July 26, 2026
 

امیر العظیم کے انتقال پر چوہدری شجاعت کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 



پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ امیر العظیم ایک صاحبِ بصیرت، باوقار اور اصول پسند سیاست دان تھے، جن کی قومی، سیاسی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کی وفات سے ملک ایک مدبر اور مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجاتِ بلند، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور جماعت اسلامی کے کارکنان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں مرحوم کے اہلِ خانہ اور جماعت اسلامی کے کارکنان کے ساتھ ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل