Loading
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آزادجموں کشمیر انتخابات کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے، وفاقی وزراء اپنی وزارتوں پر توجہ دیں، انتخابی عمل میں مداخلت سے گریز کریں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن وفاقی وزراء کی انتخابی سرگرمیوں کا نوٹس لے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ کشمیری عوام کو مالی یا مادی ترغیبات کے ذریعے خریدا نہیں جا سکتا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ باشعور کشمیری عوام انتخابی ہتھکنڈوں سے متاثر نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل