Monday, July 27, 2026
 

ماہرہ خان کی غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت، اسرائیلی برینڈز سے وابستگی پر تنقید کا شکار

 



پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں غزہ کے لیے منعقد کی گئی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ تقریب عالمی برادری کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی تھی جس میں اداکارہ نے معروف پاکستانی ڈیزائنر ثانیہ مسکاتیا کا تیار کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ تقریب کے دوران ماہرہ خان نے شرکا سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے اداکارہ کے انداز اور خوش اخلاقی کو سراہا۔ تاہم، تقریب کی ویڈیوز پر بعض صارفین نے مختلف نوعیت کے سوالات بھی اٹھائے اور ماہرہ خان کی جانب سے ماضی میں کیے گئے برانڈ تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے مؤقف پر تنقید کی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ماہرہ خان ایک جانب فلسطین اور غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب وہ ماضی میں ایسے عالمی برانڈز کی تشہیر کرتی رہی ہیں جنہیں صارفین اسرائیل سے جوڑتے ہیں۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر ماہرہ خان فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں تو پھر ان کی جانب سے ایسے برانڈز کی تشہیر پر کیا مؤقف ہے؟ تنقید صرف برانڈز تک محدود نہیں رہی۔ بعض صارفین نے تقریب کی ویڈیوز دیکھ کر یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا پروگرام واقعی غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ پر مرکوز تھا یا اس میں ماہرہ خان کی شخصیت اور کیریئر کو بھی نمایاں کیا گیا۔         View this post on Instagram                       کچھ تبصروں میں تقریب کے دوران اداکارہ کے رقص، پینٹنگز پیش کیے جانے اور ان کے آنے والے پراجیکٹس اور ساتھی فنکاروں سے متعلق گفتگو کو بنیاد بنا کر اعتراض کیا گیا۔ ایک صارف نے تقریب کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ اس سرگرمی سے غزہ کے لوگوں کو کس طرح فائدہ پہنچے گا۔ جہاں کچھ صارفین نے ماہرہ خان پر تنقید کی، وہیں کئی مداحوں نے اداکارہ کی تقریب میں شرکت اور غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ میں حصہ لینے کو سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل