Sunday, July 26, 2026
 

کویت پاکستان سے کیے گئے دفاعی معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آیا

 



کویت 11 جون 2023 میں پاکستان کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کویت اور پاکستان کے درمیان عسکری اور سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک بنایا گیا ہے۔ سرکاری گزٹ کویت الیوم کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والا حکم نامہ 11 جون 2023 کو کویت میں طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات کا ذکر کرتا ہے۔ معاہدے کے مطابق تعاون کا مقصد دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں ممالک کے قوانین اور ضوابط اور ان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق فوجی تربیت، تعلیم اور مسلح افواج میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔ اس معاہدے میں فوجی تربیت اور تعلیم، لاجسٹک تعاون، فوجی اہلکاروں کے تبادلے، تکنیکی ماہرین اور سائنسی اور تکنیکی تعاون، ملٹری انٹیلی جنس اور دیگر شعبوں سمیت وسیع پیمانے پر شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن پر دونوں فریق متفق ہوسکتے ہیں۔ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں ممالک ایگزیکٹو پروٹوکول اور پروگرام کے ذریعے سالانہ منصوبے تیار کریں گے۔ یہ معاہدہ مختلف سطحوں پر سرکاری دوروں کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل