Loading
پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چیمپین شپ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپین شپ کے گروپ 7 کے پہلے میچ میں سیڈ7 پاکستان نے کسی دقت کے بغیر نائجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔
پاکستان کے نعمان خان نے یوسف قادری،عبداللہ نواز نے شعیب جیوا اور محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرایا۔
پاکستان گروپ مرحلے کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل