Loading
اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ حملے روک کر ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک موقع رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو میں مائیک والٹز نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے روک دیے ہیں تاکہ سفارت کاری کے لیے گنجائش پیدا کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے جگہ دے رہے ہیں اور معمولی گنجائش نکال رہے ہیں۔
امریکی سفیر نے مذاکرات کی نوعیت سے متعلق تفصیل نہیں بتائی تاہم امریکی صدر کی اپنی فوج کو 13 روز مسلسل کارروائیوں کے بعد ایران پر حملے روکنے کا حکم دیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے بھی کارروائیاں روک دی ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ صدر ہمیشہ واضح رہے ہیں کہ ان کی ترجیح سفارت کاری ہے لیکن اگر ایران سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو سخت نتائج ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سفارت کاری کو موقع دیں اور ایران خود بھی مذاکرات چاہتا ہے لیکن معاہدہ نہیں کر رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل