Tuesday, July 28, 2026
 

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی ساتھ میں لی گئی نئی سیلفی وائرل، کیا طلاق کی افواہیں غلط ہیں؟

 



بھارتی اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی نیویارک میں ایک مداح کے ساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے کیونکہ کئی سالوں سے جوڑے کی علیحدگی کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں ابھیشیک اور ایشوریا ایک مداح کے ساتھ سیلفی کے لیے پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ دونوں کے چہروں پر ہلکی مسکراہٹ ہے جبکہ ابھیشیک نے سیاہ کیپ اور چشمہ پہن رکھا ہے اور ایشوریا کھلے بالوں اور سرخ لپ اسٹک میں نظر آرہی ہیں۔ ابھیشیک اور ایشوریا گزشتہ کئی ماہ سے اپنی شادی میں مبینہ اختلافات کی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تاہم دونوں نے ان افواہوں پر اب تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔ ایسے میں نیویارک سے سامنے آنے والی اس تصویر کو مداح دونوں کی ایک ساتھ موجودگی کی خوشگوار جھلک قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور کئی مداحوں نے اسے جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہونے کی امید سے بھی جوڑا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اس وقت شاہ رخ خان کی آنے والی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں جبکہ ابھیشیک اس میں ایک اہم منفی کردار ادا کریں گے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشوریا بھی شوٹنگ شیڈول کے دوران ابھیشیک کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے نیویارک پہنچی ہیں۔ یاد رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا کی اپریل 2007 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں عموماً اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی توجہ سے دور رکھتے ہیں۔ تاہم حالیہ تصویر نے ایک بار پھر مداحوں کو اس جوڑے کی ذاتی زندگی میں دلچسپی لینے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل