Tuesday, July 28, 2026
 

کراچی میں 31 جولائی سے موسلادھار بارشوں کا امکان

 



بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں کل سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب کراچی میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 31 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں 31 جولائی کی شام یا رات سے 2 اگست تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، کراچی، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل