Loading
چین کے گویانگ لونگ ڈونگ باؤ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز میں کمپارٹمنٹ میں رکھے ہوئے پاور بینک میں آگ لگ گئی جسے کیبن کریو کے ارکان نے جلدی سے بجھا دیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ چائنا ایسٹرن فلائٹ MU2421 پر پیش آیا۔ مسافر کے کیری آن بیگ کے اندر موجود پاور بینک میں اس وقت آگ لگ گئی جب طیارہ ٹرمینل کی طرف جا رہا تھا۔
ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق کسی قسم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم ہوائی جہاز کو دھوئیں سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔
China Eastern flight, Lanzhou to Guiyang this morning. Plane had already landed and was taxiing when someone in front starts screaming “Fire!” and running. People look up... overhead bin is on fire.. Crew and passengers trying to deal with it, then the fire trucks show up on the… pic.twitter.com/4NZ191EaZs
— Fahad Naim (@Fahadnaimb) July 24, 2026
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں سامان کے ایک کمپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتا ہوا دکھایا گیا۔ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو ڈبے میں پہنچتے دیکھا گیا جب عملے کے دیگر ارکان آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے۔
کیبن کریو نے مسافروں کے اترنے سے پہلے آگ پر قابو پالیا جبکہ ایئرپورٹ کے فائر فائٹرز نے بھی رسپانس دیا۔ ایک مسافر نے چینی میڈیا کو بتایا کہ کیبن کے سامنے والے مسافروں نے آگ دیکھ کر چیخنا شروع کر دیا اور وہاں سے چلے گئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل