Tuesday, July 28, 2026
 

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر عراق سے ڈرون حملہ، فورسز نے ناکارہ بنا دیا

 



سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ عراق کی جانب سے سعودی تیل کی تنصیبات پر کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنایا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے فضائی دفاع نے عراقی حدوڈ سے فائر کیے گئے کئی ڈرونز روکے اور تباہ کردیے ہیں جو سعودی عرب کے مشرقی خطے میں موجود تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سرزمین سے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی کوششیں کی گئیں اور ایران سے منسلک گروپ کی جانب سے یہ حملے کیے گئے۔ بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا کہ مملکت کے اپنے اور وسائل کے دفاع کے لیے قانونی حق استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور سعودی عرب ضرورت پڑنے پر صحیح وقت اور اہداف پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے 27 جولائی کو بھی عراق سے سعودی عرب کے مشرقی خطے اور دارالحکومت ریاض میں قائم تیل کی تنصیبات نشانے بنانے کے لیے حملے کیے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے عراق اور ایران سے منسلک مسلح گروپ نے دو ڈرونز فائر کیے تاہم فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل