Loading
پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیتے ہوئے تیسری بار کاوا سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔
اسلام آباد میں ہونے والے کاوا سینٹرل ایشیئن والی بال چیمپیئن شپ 2026 کا پہلا سیمی فائنل بنگلادیش اور ازبکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بنگلادیش کی ٹیم نے ازبکستان کو شکست دے کر فائنل کیلیئے کوالیفائی کر لیا تھا۔
دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر فائنل کیلیئے کوالیفائی کیا۔
کاوا چیمپیئن شپ کا فائنل پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے25-20،25-16 اور25-20 سے مقابلہ اپنے نام کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل